آسٹریلیا: دو طیارے دوران پرواز ٹکرا گئے، ایک پائلٹ ہلاک

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے نواح میں 2 چھوٹے طیاروں کے مبینہ طور پر فضا میں ٹکرا جانے کے بعد ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیاجس میں موجود پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ویڈر برن ایئر فیلڈ کے قریب پیش آیا، جہاں ریسکیو ٹیموں نے پائلٹ کی لاش قریبی جھاڑیوں سے برآمد کی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں طیارے پرواز کے دوران آپس میں ٹکرائے، جس کے بعد ایک طیارہ قریبی جنگل میں گر گیا۔

ایئر ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ٹکر کا سبب معلوم کیا جا سکے۔

پولیس کے مطابق دوسرا طیارہ باحفاظت ایئر فیلڈ پر اتر گیا اور اس کا پائلٹ محفوظ رہا۔

واقعہ کے بعد علاقے میں 2 مقامات کو کرائم سین قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button