فلک شبیر کی اہلیہ سارہ خان کو سرپرائز گفٹ دینے کی ویڈیو وائرل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کو سپرائز گفٹ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلک شبیر نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اہلیہ سارہ خان کو گلاب کے پھولوں کا گلدستہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں اپنا گانا ’چاہت میری‘ لگایا ہوا ہے۔
ویڈیو میں فلک شبیر نے بتایا کہ ان کا گانا ’چاہت میری‘ ریلیز ہوچکا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ’بیگم یہ آپ کے لیے ہے۔‘
گلوکار نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اللہ آپ دونوں کو بری نظر سے بچائے۔‘ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’سب شوہروں کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔‘
آمنہ نامی مداح نے لکھا کہ ’اللہ آپ دونوں کو ہمیشہ ایسے ہی خوش اور آباد رکھے۔ آمین۔‘
اس سے قبل گلوکار نے میزبان ندا یاسر کو بتایا تھا کہ میں آپ کو ایک مزے کی بات بتاتا ہوں کہ سارہ اگر مجھ سے کسی بات پر خفا ہواجائے تو 5 منٹ بعد بھول جائے گی۔
فلک شبیر کا کہنا تھا کہ سارہ بھول جاتی ہے اور میں اپنی طرف سے اسے منانے کا طریقہ سوچ رہا ہوتا ہوں کہ اس کو پھول لا کردوں یا اسے میٹھا بہت پسند ہے وہ لاکر دوں لیکن وہ تھوڑی دیر میں نارمل ہوکر خود ہی گفتگو کرلیتی ہے۔



