صرف بالی ووڈ میں ہی نہیں ہالی ووڈ میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں، رمشا خان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ فن کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن مجھے ابھی اپنے ملک میں ہی کام کرنا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ رمشا خان نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن ابھی مجھے اپنے ملک میں کام کرنا ہے، اگر کوئی اچھا پروجیکٹ ملا تو صرف بالی ووڈ میں ہی نہیں ہالی ووڈ میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں لیکن اس سے پہلے اپنے ملک میں ہی مختلف تجربے حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

حالیہ فلم میں آئٹم نمبر کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں تبدیلی آرہی ہے اب فلمیں بننے لگی ہیں لیکن اب بھی کئی لوگ ایسے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے ڈرامے جیسے ہیں ویسے ہی رہنے چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک اداکار کا کام ہے کہ کسی بھی کردار میں ڈھل جائے اور لوگوں کو اسے قبول کرنا چاہیے۔

رمشا خان نے کہا کہ مجھے مختلف کردار نبھانا پسند ہیں، چاہتی ہوں کہ اپنے ہر دوسرے پروجیکٹ میں مختلف اور نیا کردار ادا کروں، میں اپنا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، فلموں میں کام کرنے کا تجربہ نیا ہے، اب کوشش ہے کہ اسی طرف آگے بڑھوں۔

اداکارہ نے کہا کہ حال ہی میں ایوارڈ شو کی میزبانی کی یہ ایک نیا اور الگ تجربہ تھا جسے کرکے مجھے مزا آیا۔

رمشا خان نے کہا کہ ہمارے یہاں کوئی پاپا رازی کلچر نہیں ہم خود ہی تصویر کھینچ کر لگا دیتے ہیں یا پھر منیجر کو دے دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button