ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود کو ’نو فلائی زون‘ قرار دے دیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دے دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ تمام ایئرلائن، پائلٹ، ڈرگ ڈیلر اور انسانی اسمگلروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وینزویلا اور اسکے گرد کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند سمجھا جائے۔

گزشتہ ہفتے امریکی ایوی ایشن ریگولیٹر نے بڑی ایئرلائن کو خبردار کیا تھا کہ وینزویلا کے اوپر پرواز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے، ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال بگڑ چکی ہے اور فوجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وییزویلا نے وارننگ پر عمل کرنے والی چھ بڑی بین الاقوامی ایئرلائن کے آپریٹنگ حقوق منسوخ کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور وینزویلا کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ پرحالات کشیدہ ہیں، امریکا کئی مرتبہ کیریبیئن سی میں ڈرگ ڈیلر کی کشتیوں کو نشانہ بنا چکا ہے، امریکی جنگی بیڑا بھی کیریبیئن میں موجود ہے، وینزویلا نے بھی جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button