بائے بائے اعصام الحق،پاکستان کے ٹینس سٹار اے ٹی پی میں شکست کیساتھ ہی ریٹائرڈ ہوگئے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)اے ٹی پی چیلنجرز کپ کے ڈبلز مقابلوں کے سنسنی خیز فائنل میں پاکستانی جوڑی اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اعصام الحق اپنے آخری انٹرنیشنل ایونٹ کا فائنل جیت نہ سکے۔
تاریخ میں پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر کپ کا پاکستان میں انعقاد ہوا اور پاکستانی جوڑی نے مینز ڈبلز تک رسائی ہوئی۔پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ کے ڈبلز فاٸنل میں چیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ایوسیو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل سات چھ اور چھ چار سے اپنے نام کیا۔
ڈبلز ایونٹ کے اختتام کیساتھ ہی پاکستان کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ سے بھی ریٹائرڈ ہوگٸے ہیں جس پر شائقینِ ٹینس نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اعصام الحق کا کہنا تھا کہ انہیں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے۔ سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں ہونے والا ڈیوس کپ کھیلیں گے اور نئے لوگوں کو پروموٹ کرنا جاری رکھیں گے۔



