سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزفائنل،پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی(جانو ڈاٹ پی کے)فیصلے کی گھڑی آن پہنچی،سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے فائنل میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے، وسیم جونیئر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ فائنل کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔



