ٹرمپ نے سابق امریکی صدرجوبائیڈن کے آٹو پین سے جاری کردہ تمام احکامات منسوخ کردئیے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدرجوبائیڈن کے آٹو پین سے جاری کردہ تمام احکامات منسوخ کردئیے گئے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہاسابق صدر کے ایگزیکٹو آرڈر بھی غیر فعال ہونگے،ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ زیادہ تردستخط جوبائیڈن کو بتائےبغیر ہی کیے گئے۔
سابق امریکی صدرجو بائیڈن نےاحکامات جاری کرنے کیلئے آٹو پین کے استعمال کا اعتراف کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھاکہ تمام دستخط ان کی مرضی سے ہوئے ہیں۔



