پی سی بی نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی بڈنگ کیلئے 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر فیس رکھ دی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کیلئے 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر بڈنگ فیس مقرر کردی۔
ذرائع کےمطابق دو لاکھ ڈالرقابل واپسی،جبکہ 20 ہزار ڈالر ناقابل واپسی رقم ہوگی،بڈنگ فیس کا مقصد سنجیدہ خریداروں کے ساتھ معاملات طےکرنا ہے،نئی ٹیموں کو خریدنے کے خواہشمند افراد بڈنگ فیس پیشکش کے ساتھ جمع کروائیں گے
پی سی بی تمام ڈاکومنٹس کی بھرپورجانچ کے بعد معاملات کو آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے،پی ایس ایل کی2 نئی ٹیموں کو خریدنے کے لئےبڑی تعداد میں خریدارموجود ہیں، دو نئی ٹیموں کی پیشکش جمع کروانےکی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔



