نیٹ فلکس سیریز ’’رات اکیلی ہے‘‘ کا ٹیزر جاری، نواز الدین صدیقی پولیس افسر کے روپ میں

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)نیٹ فلکس سیریز ’رات اکیلی ہے‘ کا ٹیزر جاری کردیا جس میں اداکار نواز الدین صدیقی پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔
نیٹ فلکس سیریز ’رات اکیلی ہے‘ میں اداکار نواز الدین صدیقی (انسپکٹر جتل یادیو) بھنسل خاندان کے قتل کیس کو سلجھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
فلم کی کاسٹ میں نواز الدین صدیقی، چترانگدھا سنگھ، رادھیکا آپٹے، رجت کپور، دپتی نول، سنجے کپور ودیگر شامل ہیں۔
’رات اکیلی ہے‘ 19 دسمبر کو نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی۔
ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ بھنسل خاندان کو کسی نے ایک ہی رات میں قتل کردیا اور اس کیس کو سلجھانے کے لیے نواز الدین صدیقی کو بھیجا گیا ہے۔
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض تریہان نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی سمیتا سنگھ نے لکھی ہے۔
اس سیریز کی پہلی فلم 2020 میں ریلیز کی گئی جس کامیاب ثابت ہوئی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے میکرز کی جانب سے اس کا سیکوئل بنایا گیا ہے۔



