آسٹریلوی کرکٹر بن میکڈرموٹ کے ساتھ ان کی اہلیہ کا بھی اگلی بار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

لاہور (آن لائن)آسٹریلوی کرکٹر بن میکڈرموٹ کے ساتھ ان کی اہلیہ نے بھی اگلی بار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔سوشل میڈیا سائٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر بن میکڈرموٹ نے لکھا کہ پاکستان کے دورے کے بعد بحفاظت اور خیریت سے گھر پہنچ گیاہوں۔بن میکڈرموٹ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ملنے والے پیار اور مہمان نوازی کو دیکھ کر میری اہلیہ کہتی ہیں ٹی وی پر دیکھا کہ کس طرح سب پاکستانیوں نے آپ لوگوں کو ویلکم کیا، اب میں بھی پاکستان جانا چاہتی ہوں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button