ٹرائی نیشن سریز: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز  میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  ٹی ٹوئنٹی سیریز کا یہ میچ  راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں آج دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم  شاہ اور عثمان طارق کی جگہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کی جانب سے زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button