تھائی لینڈ میں شدید بارشوں سے سیلابی صو رتحال ،300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،،33افراد ہلاک، تعلیمی ادارے بند

بنکاک( مانیٹرنگ ڈیسک)تھائی لینڈ میں بارش کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلاب کے باعث اموات بڑھ کر 33 ہو گئیں۔

 تھائی لینڈ کے جنوبی شہر ہاٹ یائی سمیت متعدد علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، 400 ملی میٹر سے زائد بارش نے تین سو سالہ ریکارڈ توڑ دیا، مختلف حادثات میں تینتیس افراد ہلاک ہو گئے۔

 ریسکیو ٹیمیں کشتیوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں مجموعی طور پر تقریباً 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

 تھائی حکومت کے مطابق سیلاب 10 صوبوں سے گزرا  جب کہ ملائیشیا کی 8 ریاستیں بھی متاثر ہوئیں، تین روزہ طوفانی بارشوں کے باعث شہر میں ہسپتالوں،بازار سمیت متعدد عمارتیں زیر آب آ گئیں، سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند  کر دیئے گئے۔

 ہزاروں شہری چھتوں پر پھنس گئے ہیں، فوجی ہیلی کاپٹر چھتوں پر محصور شہریوں تک ضروری سامان پہنچا رہے ہیں اور دیگر طیاروں کے ذریعے آکسیجن سلینڈر، جنریٹر اور دیگر سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

 حکومتی ترجمان کے مطابق  980,000 سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں۔

 انڈونیشیا میں بھی حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 24 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button