جنوبی افریقہ کے کپتان نے بھارت کو ہراکر دنیائے کرکٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

موہالی(جانو ڈاٹ پی کے)بھارت کو ہم گراؤنڈ پر کلین سویپ کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما دنیائے کرکٹ میں ایک اعزاز پانے والے دوسرے کپتان بن گئے۔

گوہاٹی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا نے بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز0-2سے اپنے نام کی۔اس تاریخی کامیابی کے ساتھ پروٹیز نے 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔بھارتی ٹیم کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا لیکن جنوبی افریقی بولرز کی شاندار کارکردگی کے سامنے پوری بھارتی ٹیم صرف 140 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

اس تاریخی کامیابی نے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کو بھی ایک منفرد مقام دلایا اور جنوبی افریقی کپتان باووما ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بغیر کوئی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

انہوں نے بطور کپتان 12 ٹیسٹ میچوں میں 11 فتوحات حاصل کیں جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔ باووما کی قیادت میں آج تک کوئی بھی ٹیم جنوبی افریقا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں

Back to top button