یوکرین اور امریکا میں جنگ بندی پلان پر اتفاق،ٹرمپ کے ایلچی جلد روسی صدر سے ملاقات کریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی، اسٹیو وٹکوف، جلد روسی صدر سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)یوکرین اور امریکا میں جنگ بندی پلان پر اتفاق،ٹرمپ کے ایلچی جلد روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔
یوکرین اور امریکا نے جنگ بندی کے حوالے سے ایک ابتدائی پلان پر اتفاق کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی، اسٹیو وٹکوف، جلد روسی صدر سے ملاقات کریں گے تاکہ ممکنہ معاہدے پر بات چیت کی جا سکے۔
صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روس مزید کئی سال جنگ لڑ سکتا ہے اور یوکرین کے لیے ڈیل ایک بہتر آپشن ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق روس کے پاس بہت زیادہ فوجی اور وسائل ہیں، اس لیے جنگ روکنے کا بہترین طریقہ معاہدہ ہے۔ صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ جنگ روکنے کے لیے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں، اور سب فریقین اس صورتحال سے تھک چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے وہ روسی صدر سے براہ راست بات کریں اور ان کے اسٹاف کے ساتھ بھی اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ ساتھ ہی، وینیزویلا کے حوالے سے بھی ممکنہ مذاکرات پر غور کیا جا رہا ہے۔



