چین نے تائیوان معاملے میں مداخلت کرنے والی طاقتوں کو سخت خبردار کر دیا

بیجنگ(جانو ڈاٹ پی کے)چین نے تائیوان معاملے میں مداخلت کرنے والی طاقتوں کو سخت خبردار کر دیا.
چین نے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے والی غیر ملکی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
چینی ترجمان برائے تائیوان افیئرز، پینگ قینگن، نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے والے ہر اقدام کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے جاپان کی جانب سے تائیوان کے قریب میزائل نصب کرنے کو انتہائی خطرناک اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
پینگ قینگن نے مزید کہا کہ چین اپنے عزم اور پختہ موقف کے ساتھ اپنی قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔



