آئی سی سی نئی رینکنگ جاری، ٹی 20 بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان چوتھے نمبر پر آگئے،صائم ایوب دوسرے نمبرپر
ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے روہت شرما پہلے نمبرپرآگئے

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں صاحبزادہ فرحان کو 8 درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن مل گئی۔ بابراعظم کی پانچ درجے ترقی کے بعد 29 واں نمبر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے نمبرپرآگئے۔ صائم ایوب دوسرے نمبرپرچلے گئے۔ محمد نواز کا آل راؤنڈر میں ایک درجہ ترقی کے بعد ساتواں نمبرہے۔
ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے روہت شرما پہلے نمبرپرآگئے۔ ڈیرل مچل کو دوسرے نمبرپر جانا پڑا۔ بابراعظم کی ون ڈے میں چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ ون ڈے بولرزمیں راشد خان کا پہلا، ابرار احمد 9واں نمبر برقرار ہے۔



