جنوبی سوڈان:امدادی سامان لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار، عملے کے 3 افراد ہلاک

خرطوم(جانوڈاٹ پی کے)بین الاقوامی فلاحی تنظیم کی جانب سے امدادی سامان لے جانے والا طیارہ جنوبی سوڈان کی ریاست یونٹی میں حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے تینوں ارکان جاں بحق ہوگئے۔

رائٹرز کے مطابق طیارہ ناری ایئر کے زیرِانتظام تھا اور تقریباً دو ٹن امدادی خوراک جوبا سے سیلاب زدگان تک پہنچانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔ بین الاقوامی فلاحی تنظیم  کے نمائندے کا کہناتھا کہ ہماری ٹیم حادثہ کی جگہ پہنچ چکی ہے، اور انتہائی افسوس کے ساتھ تصدیق کر رہے ہیں کہ طیارے کے تینوں عملے کے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

طیارہ منگل کی صبح تقریباً 8 بجے لیر ائیر اسٹرپ سے 20 کلومیٹر دور یونٹی ریاست کے ضلع لیر میں گر کر تباہ ہوا، جو سوڈان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ناری ایئر سے ردِعمل کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کمپنی نے جواب نہیں دیا۔

مزید خبریں

Back to top button