مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے داماد کے منتخب ہونے کے ایک روز بعد ہی استعفے کی پیشکش کردی

مخالفین نے اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی سیاست کرنی ہے تو کیا ہمارا قصورہے؟

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے/مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اپنے داماد کے فیصل آباد سے منتخب ہونے کے ایک روز بعد ہی استعفے کی پیشکش کردی ہے۔

وزیراعظم راناثنا اللہ نے  نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاضمنی انتخابات سب کے سامنے ہوئے، پی پی116 میں ایک بھی ووٹ کی ہیرا پھیری ہو تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں، عام انتخابات میں 50فیصد ٹرن آؤٹ مناسب سمجھا جاتا ہے، ضمنی انتخابات میں 25سے 30فیصد ٹرن آؤٹ مناسب سمجھا جاتاہے۔یاد رہے کہ یہ وہ حلقہ ہے جہاں سے انکے داماد رانا شہریار منتخب ہوئے ہیں

راناثنااللہ نے کہا کہ ایک صوبائی حلقے میں 50 ہزار ووٹ پڑیں تو اس سے زیادہ کیا ہو سکتا ہے،مخالفین نے اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی سیاست کرنی ہے تو کیا ہمارا قصورہے؟ ہم نے کب کہا تھا اسلام آباد پر حملہ اور9مئی کریں؟ جرم کی پکڑ نہیں ہو گی تو ہر بندہ چاہے گا کسی کے بھی گھر پر حملہ کر دے گا، پی پی 116 میں 48 ہزار میں 15 ہزار ووٹ ایسے پڑے جنہوں نے پہلے پی ٹی آئی کو ووٹ دیاتھا۔

مزید خبریں

Back to top button