ہر ضلع کا چپہ چپہ چھان مارا،پنجاب کے 15اضلاع میں علیمہ خان کی کوئی جائیداد نہ نکلی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ہر ضلع کا چپہ چپہ چھان مارا،پنجاب کے 15اضلاع میں علیمہ خان کی کوئی جائیداد نہ نکلی۔بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی غیر منقولہ اثاثہ جات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرلی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کے معاملے پر ایف بی آر کے سینئر ممبر برائے بورڈ آف پنجاب نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنرز کی فراہم کی گئی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 15 سے زائد اضلاع میں علیمہ خان کی کوئی بھی جائیداد نہیں ملی، دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب بھی جمع کروا دیا۔

ایف بی آر رپورٹ کے مطابق10اضلاع کے تحریری جواب کے مطابق ان اضلاع میں علیمہ خان کی کوئی بھی جائیداد موجود نہیں ہے، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، خوشاب، جھنگ سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب دے دیا۔

ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کو آگاہ کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے علیمہ خان کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی گئی تھی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا۔

مزید خبریں

Back to top button