توبہ توبہ!سعودی عرب میں2شراب خانے کھولنے کا فیصلہ،یہ فیصلہ کس کے کہنے پر ہوا؟
شراب خانے کھولنے کا فیصلہ ولی عہد کے دورہ امریکا کے بعدسامنے آیا

ریاض(جانو ڈاٹ پی کے)سعودی عرب نے 2شراب خانے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک شراب خانہ پٹرولیم کمپنی آرامکو کے غیر مسلم ملازمین کے لیے مشرقی صوبے دھران میں کھولا جائے گا۔رائٹرز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسرا شراب خانہ جدہ میں غیر مسلم سفارتکاروں کے لیے قائم کیا جائے گا۔رائٹرز کے ذرائع کے بقول یہ دونوں شراب خانے ممکنہ طور پر آئندہ برس 2026 میں کھل سکتے ہیں جن کی حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔
نئے دو شراب خانے کھولنے کی یہ خبر سعودی ولی عہد کے امریکا کے سات سال بعد کیے گئے خصوصی دورے کے بعد سامنے آئی ہے۔
رائٹرز نے اس خبر کی تصدیق کے لیے سعودی حکام اور آرامکو کی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں کی جانب سے کسی بھی تبصرے سے گریز کیا گیا۔
خیال رہے کہ 73 برس بعد سعودی عرب نے گزشتہ برس پہلی بار دارالحکومت ریاض کے سفارتی علاقے میں غیر مسلم سفارتکاروں کے لیے پہلا شراب خانہ کھولا تھا۔



