پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری،گیس کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیوں کی ریونیو ریکوائرمنٹ کا جائزہ جاری کردیااور مالی سال 2025-26ء کے لیے اوسط مقررہ قیمت میں3 اور 8 فیصد کمی کی سفارش کردی۔اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی نادرن (SNGPL) کی اوسط قیمت میں کمی کے بعد نئی اوسط قیمت 1804.08 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے جبکہ سوئی سدرن (SSGCL) کی نئی اوسط مقررہ قیمت 1549.41 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق گیس قیمتوں میں کمی صارفین کے مفاد اور مالی نظم و ضبط کے تحت کی گئی ہے جبکہ پاکستان ایل این جی کے مؤخر کارگوز کا اثر بھی صارفین کے حق میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ایس این جی پی ایل کے لیے 13.565 ارب روپے اور ایس ایس جی سی ایل کے لیے 47.315 ارب روپے ایڈجسٹ کیے گئے، وفاقی حکومت سے کیٹیگری وائز گیس قیمتوں پر مشاورت کی درخواست کر دی گئی ہے، حکومتی ہدایات موصول ہونے تک موجودہ گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔



