پاکستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں،لیاقت بلوچ

وزیرآباد(نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام "بدل دو نظام ” بھر پور عوامی اجتماع بن گیا اور عوام کے جم غفیر نے اجتماع عام میں شرکت کی عوام تبدیلی چاہتی ہے ہم نئی نسل کو انقلاب کے لیے تیار کر رہے ہیں.وہ اجتماع عام میں شریک وزیرآباد کے صحافیوں افتخار احمد بٹ،صابر حسین بٹ،سید ضمیر کاظمی،میاں شہباز احمد سے گفتگو کر رہے تھے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ 78 سال سے وطن عزیز پر قابض حکمرانوں، اشرافیہ، جرنیلوں اور بیوروکریسی نے عام پاکستان کو ظلم نا انصافی ،طبقاتی تقسیم و جعلی انتخابات کے بوجھ تلے دبا رکھا ہے ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت کی روح بحال ہو اور فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں عام شہریوں کو ان کے مساوی حقوق دستیاب ہوں عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ ہو عدل و انصاف کی بالا دستی ہو عدل و انصاف پر مبنی معاشرے ہی قوموں کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں انہوں نے بتایا کہ اجتماع عام میں ملک بھر سے جماعت اسلامی کے کارکنان اور دنیا بھر میں پھیلے جماعت اسلامی کے ساتھیوں نے شرکت کی اور حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں بدل دو نظام کے تحت کامیاب اجتماع عام کے لیے حصہ لیا ۔



