تعلیمی بورڈ سرگودھاکے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ فٹبال ٹورنامنٹ

سرگودھا(نامہ نگار)تعلیمی بورڈ سرگودھاکے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس حفیظ راہداری تھے جن کا استقبال ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا محمد انیس صادق گجر نے کیا.

ٹورنامنٹ کے انتظامات محمد وقاص بٹ نے کئے اس موقع پر راﺅ مدثر ،رمضان خان،محمد علی ،جنید خان،محمد عارف بھی موجود تھے ،ٹورنامنٹ کے فائنل میں سپیئر ئیر کالج کی ٹیم نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نا م کی جبکہ ریڈر کالج آف سرگودھا کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی.

پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس حفیظ راہداری نے کہاکہ چیئرمین تعلیمی بورڈ کمشنر سرگودھا محمد جہانزیب اعوان اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابو الحسن نقوی کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں اس سلسلہ میں گورنمنٹ کامرس کالج تعلیمی بورڈ کو ہر ممکن تعاون کرے گاایسے ایونٹ سے نہ صرف بچوں کی جسمانی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں بلکہ انہیں قومی و بین الاقومی کھیلوں میں حصہ لینے کا موقع بھی ملتا ہے

ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا چوہری محمد انیس گجر نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کالجوں کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور کھیلوں کو مزید فروغ دینے پر زور دیااور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

مزید خبریں

Back to top button