رمضان قتل کیس میں معطل ایس ایچ او ڈیپلو کی حفاظتی ضمانت منظور

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ڈیپلو کے قریب علی بندر روڈ پر قتل ہونے والے نوجوان رمضان کھوسو کے کیس میں معطل ایس ایچ او ڈیپلو حسین بخش راجڑ کی ڈیپلو تھانے میں زیر دفعہ 302، 147، 148، 148، 149، 114، 34 پی پی سی نمبر 69، سی آر آئی کے تحت درج مقدمہ میں 5 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔

سندھ ہائے کورٹ حیدرآباد کی عدالت کی جانب ضرورت پڑنے پر یا مقررہ وقت پر دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کی شرط بھی رکھی گئی۔یاد رہے کہ ڈیپلو نزد کڈھن شہر واسی رمضان کوسہ کو کار میں گولیاں برسہ کر قتل کر دیا گیا تھا، جس کا الزام ڈیپلو تھانے کے ایس ایچ او، تین کانسٹیبل اور ایک شہر کے اوپر عائد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button