ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسبِ اعلیٰ بدین عبدالوهاب میمن کی کھلی کچہری

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسبِ اعلیٰ بدین عبدالوهاب میمن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر گولارچی کے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ کچہری میں شہریوں نے تعلیم، ریونیو، پولیس، واٹر سپلائی اسکیم، ٹاؤن آفس، این آر ایس پی، آبپاشی اور پبلک ہیلتھ سمیت مختلف محکمات سے متعلق درخواستیں پیش کیں ریجنل ڈائریکٹر عبدالوهاب میمن نے شہریوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کا جائز مسئلہ ضرور حل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی محتسبِ اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت کی ہدایات پر تعلقہ سطح پر کھلی کچهریوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ لوگوں کو اُن کے علاقوں میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے درخواست گزار عبدالکریم نے بتایا کہ چک نمبر 10 میں اساتذہ کی شدید کمی ہے، جہاں اسکول میں 70 بچے زیرِتعلیم ہیں لیکن پہلی سے پانچویں جماعت تک بچوں کو پڑھانے کے لیے صرف ایک ہی استاد موجود ہے۔ اسی چک میں کوئی سرکاری ڈسپنسری بھی نہیں ہے دیگر درخواست گزاروں فتح محمد، ڈاکٹر محمد ایوب چانڈیو، غلام دستگیر، محمد موسیٰ اور دیگر شہریوں نے بھی شکایات پیش کیں۔ شہر کے امن و امان سے متعلق صحافیوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں پولیس کی رٹ نظر نہیں آتی، چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ منشیات کے خلاف پولیس اقدامات انتہائی مایوس کن ہیں۔ شہر میں ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بس ٹرمینل منتقل کیا جائے شہریوں نے سرکاری اسپتال میں علاج معالجے کی عدم سہولیات سے متعلق شکایات بھی پیش کیں، جس پر صوبائی محتسبِ اعلیٰ نے سول اسپتال شہید فاضل راہو کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ اسپتال کی مانیٹرنگ کی جائے، کیونکہ 3 کروڑ 85 لاکھ روپے کے بجٹ کے باوجود عوام علاج کے لیے پریشان ہیں بعد ازاں انہوں نے فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا، جو بند پایا گیا۔ محتسبِ اعلیٰ کی آمد کے بعد فلٹر پلانٹ کھولا گیا، جہاں پلانٹ آپریٹر نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں صرف 4 گھنٹے پانی سپلائی کیا جاتا ہے، جس پر صوبائی محتسبِ اعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پانی کی فراہمی کا دورانیہ بڑھایا جائے آخر میں انہوں نے زبوں حالی کا شکار تعلقہ ایجوکیشن آفس کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گولارچی محمد عاطف شفیق، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر رسول بخش میمن، ڈی ایس پی عبدالرحیم خاصخیلی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، اسسٹنٹ رجسٹرار محتسب بدین رضا محمد دل، مختیارکار دیدار نہڑیو، کمپیوٹر آپریٹر فراز حسن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے

مزید خبریں

Back to top button