لاڑکانہ میں 50لاکھ سر کی قیمت والا خطرناک ڈاکو ہلاک

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 50لاکھ روپے انعام یافتہ ڈاکو ہلاک ہوگیا.

پولیس کے مطابق تھانہ باقرانی کی حدود محرابپور والے علاقے میں شہزاد نامی ایک پولیس جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع پر ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی سربراہی میں نے آپریشن کیا گیا جہاں مقابلے کے دوران دونوں اطراف فائرنگ کے نتیجے میں عوام آزار و بدنام زمانہ ڈاکو ساتھی جتوئی ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ڈاکو ساتھی جتوئی شہید پولیس انسپیکٹر میر محمد کھوسو کی شہادت کیس کا مرکزی ملزم اور108سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث انتہائی مطلوب تھا جس کی گرفتاری پر محکمہ داخلہ سندھ نے 50لاکھ انعام مقرر کیا تھا.

ادھر وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے لاڑکانہ پولیس کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے عوام کے دشمنوں کے خلاف مزید ایک بڑی کامیابی حاصل کی، زخمی اہلکار شہزاد کھرل کی بہادری قابل تحسین ہے. بدنام ڈاکو کی ہلاکت سے شہریوں میں اعتماد بحال ہوا ہے۔

پولیس نے اپنی جانوں پر کھیل کر امن دشمن کو انجام تک پہنچایا، کارروائی میں حصہ لینے والی تمام نفری نے بہترین پیشہ ورانہ مہارت دکھائی، امن و امان کے دشمن عناصر کے خلاف آپریشن بلا توقف جاری رہیں گے.

مزید خبریں

Back to top button