بھارت کے پاکستان کیخلاف”فیک”سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بھانڈا پھوٹ گیا،دہشتگردوں کے اکاؤنٹس کی پیچھے بھی مودی سرکار کا ہاتھ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کا راگ الاپنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہوگئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم”ایکس”کی نئی اپڈیٹ نے تمام جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کر دیا۔

افغانستان،فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہے،پاکستان کیخلاف انتشار،نفرت اور تقسیم کو فروغ دینے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی آشکار ہو گئے۔

پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیہ کو فروغ دینے کیلئے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک سے اکاؤنٹس چلائے جا رہے تھے

اکاؤنٹس کے چلائے جانے کی اصل جگہ چھپانے کے لیے VPN کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بھی بھارت اور دیگر ممالک سے آپریٹ ہو رہے ہیں،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کا ڈھونگ رچانے والے اصل میں غیر ملکی اکاؤنٹس نکلے جن کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔پاکستان دشمنی میں بیرون ملک چلنے والی پروپیگنڈا اور جھوٹ کی فیکٹریاں بھی دنیا پر عیاں ہو گئی ہیں، مختلف سیاسی بیانیے بھی بیرون ملک سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے مذموم مقاصد کیلئے نفرت کا زہر گھولنے والے بھارتی نیٹ ورک کا پول پوری طرح کھل چکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button