قطری وزیر خارجہ اور محسن نقوی کی اہم ملاقات،منشیات سمگلنگ سمیت اہم امور پر اتفاق

دبئی(جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کو اہم قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ علاقائی اور دوطرفہ امور پر  تعاون بڑھانے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں بتایا کہ قطری وزیرداخلہ  سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون میں اضافے پربات چیت کی۔منشیات اسمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں اور ساحلی محافظوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے قطری ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے کئی دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button