سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ،گورنرسندھ کا بھارتی وزیر دفاع کو منہ توڑ جواب

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے ،سندھ پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے، اس پر اشتعال انگیز بیان کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سرحدوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا،بھارت کے بے بنیاد دعوے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہیں،عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزی اور جارحانہ رویے کا نوٹس لے۔

مزید خبریں

Back to top button