’ہماری مجرمہ ہمارے حوالے کرو‘بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی حوالگی کیلئے بھارت کو خط

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔
بنگلہ دیشی وزیر خارجہ توحید حسین نے بتایا کہ اس معاملے پر بھارت کو خط بھیجا گیا ہے ،دوسری جانب بھارت نے حسینہ کی حوالگی کیلئے بنگلہ دیش کے خط پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ 78سالہ حسینہ اگست 2024 میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد بھارت میں فرار ہیں۔ انہیں حال ہی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور طلبا کے احتجاج پر خونریز کریک ڈاؤن کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی۔



