سول ہسپتال مٹھی کے 16 شعبے غیرفعال، سپیشل ڈاکٹرز کی 22 آسامیاں خالی

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) ضلع تھرپارکر کے ھیڈ کوارٹر مٹھی میں واقع سول اسپتال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ میڈیکل کے 16 شعبوں میں 22 سپیشل ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں، تعینات ڈاکٹرز لاپرواہی کا شکار ہو گئے، تسلی بخش علاج نہ ہونے سے عوام پریشان، اکثر مریض نجی ہسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبور ہیں، مسلسل شکایات کے باوجود حکام نے ایک نہیں سنی۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کے صدر مقام مٹھی میں واقع سول اسپتال ڈاکٹروں کی غفلت اور کرپشن کی لپیٹ میں ہے۔ زیادہ تر مریض باہر پرائیویٹ لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے اور باہر کی دکانوں سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں زیر علاج زیادہ تر مریضوں کو کراچی اور حیدرآباد ریفر کیا جاتا ہے۔ میڈیا سروے رپورٹ کے مطابق اسپتال کے 16 میڈیکل شعبے ایسے ہیں جہاں کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں، 22 سپیشل ڈاکٹرز کی آسامیاں خالی ہیں، کچھ ایسے شعبے قائم ہیں لیکن ملازمین موجود نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ علاج نہ ہونے کی وجہ سے ان کی اکثریت نجی ہسپتالوں سے علاج کرواتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کا سرکاری اسپتالوں میں علاج کیوں نہیں کیا جاتا اور باہر ریفر کیا جاتا ہے۔

دریں اثناء میڈیا سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ریڈیولوجسٹ گریڈ 19، گائناکالوجسٹ، نیورولوجسٹ، آرتھوپیڈسٹ اور پیتھالوجسٹ سمیت 16 شعبوں میں 19 سے 17 گریڈ تک سپیشل ڈاکٹروں کی 22 آسامیاں خالی ہیں لیکن حکومت عوام کی بہتری کے لیے خالی آسامیاں پر بھرتی کرنے کو تیار نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button