قمبرشہدادکوٹ:کار کی ٹکر سے دو سبزی فروش جاں بحق

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبرشہدادکوٹ کی تحصیل وارہ میں وگن روڈ پر کار کی سبزی فروشوں کو ٹکر لگنے سے دو سبزی فروش جاں بحق ہوگئے، جانبحق ہونے والوں کی شناخت سدھیر برڑو اور اشرف سولنگی کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ کار سوار فرار ہو گئے ہیں. ادھر جاں بحق افراد کے ورثاء نے واقعے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جس سے وارہ – لاڑکانہ روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگئی. مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حادثے کے ذمہ دار کار ڈرائیور کو تلاش کرکے فوری گرفتار کیا جائے۔



