این اے 18ہری پور ضمنی انتخاب، ن لیگ نے میدان مارلیا،پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب کو شکست

ہری پور(جانوڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والی ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب ہوگئی، تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ شہرناز عمر ایوب سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ ہیں۔
این اے 18 پر ضمنی انتخاب میں 9 امیدواروں میں مقابلہ تھا۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلزپارٹی کی ارم فاطمہ الیکشن لڑ رہی تھیں، این اے 18 پر 6 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب کے میدان میں تھے۔
این اے 18 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 944 ہے۔ این اے 18 میں مجموعی طور پر 602 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔
این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ عمر ایوب کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔



