قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکردونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، بیگم طلعت شوکت

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)سابق ایم پی اے و ضلعی صدر حلقہ خواتین بیگم طلعت شوکت چیمہ نے کہا ہے کہ تعلیمات ربانی پرعمل پیراہوکرہی ہم دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ وحی الٰہی کے احکامات سوسائٹی کے لئے آج بھی سرمایہ حیات ہیں اورقرآن مجیدفرقان حمیدآج بھی سرورکائنات ؐ کا زندہ معجزہ ہے،قرآن مجید فرقان مجید کو اپنے سینوں میں محفوظ رکھنے والے حفاظ،قراء عظیم مقام ومرتبہ پر فائز ہیں،الہامی کتاب کلام الٰہی ہونے کے بناء پر رب کریم نے قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہوا ہے منبع رشدو ہدایت ہونے کی وجہ سے اس کو پڑھنے والا ہدایت پاتا ہے،قرآن کی تلاوت سے شیطانی قوتیں دم توڑ جاتی ہیں قرآن مجید کا مطالعہ کرنے والے پر اسکے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button