وزیرآباد:پولیس کی کارروائی، 21 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد، منشیات فروش گرفتار

وزیرآباد:(جانوڈاٹ پی کے)موٹر سائیکل پر منشیات سپلائی کی کوشش ناکام ،پولیس تھانہ صدر کی بڑی کاروائی 21 کلو سے زائد وزنی چرس اور ایک کلو 2سو گرام افیون برآمد بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کا رکن  ملزم موقع سے گرفتار کر کے زیر دفعہ 9C مقدمہ درج کر لیا گیا سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کی پولیس ٹیم کو شاباش جرائم پیشہ عناصر خصوصا منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنائیں گے پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او احمد منج  کی صحافیوں سے گفتگو ۔وزیرآباد کے علاقہ چشتی چوک جی ٹی روڈ بائے کے قریب جانب شہر آتے ہوے تھانہ صدر وزیرآباد کی پولیس ٹیم اے ایس آئی طارق محمود وڑائچ ،کانسٹیبلان احمد علی و نعمان تنویر نے کامونکی کے علاقہ خان ٹاؤن کے رہائشی بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کے رکن ملزم عمران خان ولد منظور پٹھان کو موٹر سائیکل کی ٹینکی پر توڑے میں منشیات سپلائی کرتے ہوے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم عمران خان کے قبضہ سے 18 پیکٹ برآمد ہوے جن کا وزن 1200 گرام تھا جن میں 17 پیکٹ سے چرس مجموعی وزن 21080 گرام اور ایک پیکٹ افیون وزنی 1200 گرم برآمد ہوا ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ معروف و بدنام زمانہ منشیات فروش سہیل المعروف گوگے خاں محلہ کوچہ لال دوارہ وزیرآباد کی ملکیت تھی جو کہ وہ کمیشن پر سپلائی کی غرض سے لے جا رہا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 9C مقدمہ درج کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد احمد منج نے صحافیوں کو بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اور خصوصا منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button