سکھر پریس کلب میں انٹرنشپ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم

سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر پریس کلب میں انٹرنشپ سیشن مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم سکھر پریس کلب کی جانب سے آئی بی اے یونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن / میڈیا سائنسز اور مرزا خان لاء کالیج کے طلباء و طلبات میں تین ماہ کا انٹرنشپ سیشن مکمل کرایا گیا، جس کے اختتام پر شرکاء میں تعلیمی اسناد تقسیم کی گئیں۔پریس کلب ہال میں منعقدہ تقریب میں سکھر پریس کلب کے قائم مقام صدر سید احقر رضوی،سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو، جنرل سیکرٹری امداد بوزدار، ایس یو جے کے جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی اور سندھ وومین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی صدر سحرش کھوکھر، شہناز منگی  سمیت دیگر صحافی رہنماؤں نے شرکت کی۔رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک اہم اور حساس ذمہ داری ہے۔ پڑھے لکھے نوجوان مستقبل میں صحافتی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے عوامی مسائل اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافت معاشرے کا آئینہ ہے اور صحافی کا کام ہے کہ وہ سماج کے مسائل اعلیٰ ایوانوں تک درست رپورٹنگ کے ذریعے پہنچائے۔ٹریننگ مکمل کرنے والی طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھر پریس کلب نے بہترین ماحول فراہم کرکے معیاری ٹریننگ دی، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو صحافت کے شعبے میں آگے آنا چاہیے، اور جو کچھ سیکھا ہے اسے فیلڈ میں جا کر قلم، کیمرہ اور آواز کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے استعمال کریں گی۔ تقریب کے اختتام پر سندھ وومن جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی صدر اور ماسٹر ٹرینر سحرش کھوکھر، ماسٹر ٹرینر سید احقر رضوی، خصوصی ٹرینر نامور نوجوان وکیل بیرسٹر خان عبدالغفار خان ٹرینر گل رخ ویرانی اور ٹرینر اسامہ طلت کو بھی اسناد پیش کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button