قمبرشہدادکوٹ: گمشدہ خاتون کی بازیابی کے دوران پولیس اور عوام میں تصادم، ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبرشہدادکوٹ کے تھانہ تھانہ فتح حیات میکن کی حدود گاؤں الہڈتو میں پولیس نے گمشدہ خاتون کی بازیابی کے لئے کارروائی کی، دوران کاروائی پولیس نے خواتین اور مردوں پر مبینہ تشدد کیا جس پر خواتین، مردوں اور بچوں میں بھگدڑ مچ گئی، اہل علاقہ نے پولیس سے مزاحمت کرتے ہوئے پتھراؤ کیا جس سے ایس ایچ او ایاز چانڈیو سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے، اس دوران پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق کاروائی عدالتی حکم پر گمشدہ اقرا نامی خاتون کی بازیابی کے لئے کی گئی تاہم وہ نہیں مل سکی.

مزید خبریں

Back to top button