آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز پاکستان میں پی ایس ایل کے بعد شیڈول ہونے کا امکان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کے لیے دورہ پاکستان میں ردو بدل کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق مارچ میں ہونےکا امکان نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کو ری شیڈول کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز اب پی ایس ایل کے بعد ہونےکا امکان ہے۔ ون ڈے سیریز 13 سے 19 مارچ تک تجویز کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئےگی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائےگی۔



