اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے نائب سربراہ ابو علی طباطبائی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا
حزب اللہ کی جانب سے نائب سربراہ ابو علی پر حملے سے متعلق بیان سامنے نہیں آیا

بیروت(جانو ڈاٹ پی کے)اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے نائب سربراہ ابو علی طباطبائی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیروت پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔حزب اللہ کی جانب سے نائب سربراہ ابو علی پر حملے سے متعلق بیان سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے سیزفائر معاہدے کی دھجیاں اڑا دی۔ خان یونس اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی طیاروں نے شدید بمباری کی۔ خواتین اور بچوں سمیت بائیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ درجنوں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔
حماس نے دھمکی دی ہے کہ جنگ بندی دونوں طرف ہونی چاہیے۔ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو پھر سے لڑائیں شروع کریں گے۔ حماس کا پیغام امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف تک پہنچا دیا گیا۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے ایک اور ڈرون حملہ کیا جس میں ایک شہری شہید پانچ زخمی ہوگئے۔



