ترک صدر کا آئندہ سال کوپ31کانفرنس کی میزبانی کرنے کا اعلان

انقرہ(جانو ڈاٹ پی کے)ترک صدر رجب طیب اردوان نےجی ٹونٹی اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ ترکیہ اگلےسال عالمی کلائمیٹ کانفرنس کوپ 31 کی میزبانی کرے گا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا آسٹریلیا کے ساتھ کوپ تھرٹی ون کی میزبانی کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ کوپ کانفرنس میں حالیہ دنوں کے دوران کثیر الجہتی کی کمی کے پیش نظر یہ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق کوپ تھرٹی کانفرنس کے دوران آسٹریلیا نے کوپ تھرٹی ون کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا تھا،جس کے بعد ترکیہ نے میزبانی کی ذمہ داری اٹھا لی۔

مزید خبریں

Back to top button