یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں تیز

امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور وزیرخارجہ روبیو بھی جنیوا پہنچیں گے

جنیوا(جانو ڈاٹ پی کے)یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں تیز کردی گئیں۔امریکا اور یوکرین کے وفود آج جنیوا میں ملیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور وزیرخارجہ روبیو بھی جنیوا پہنچیں گے،یوکرینی وفد میں عسکری اورخفیہ ایجنسی کے نمائندے بھی شامل ہیں،ملاقات میں صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر بات ہوگی۔

برطانیہ،فرانس اورجرمنی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے،امریکی حکام کے مطابق روس مذاکرات میں شریک نہیں ہوگا،امریکی وفد چند روز بعد  روسی حکام سے ملے گا،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا یوکرین امن پلان حتمی نہیں،تبدیلی کی جاسکتی ہے،لیکن جنگ ہر حال میں روکنی ہے۔

صدر ٹرمپ نےیوکرین کو پیس پلان پر حتمی جواب کیلئے ستائس نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہے،ادھریورپی اتحادی جنہیں اس منصوبے کی تیاری میں شامل نہیں کیا گیا، اُن کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں مزید کام کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button