ضمنی الیکشن،ووٹوں کی گنتی جاری،ن لیگ کو برتری،غیر سرکاری،غیر حتمی نتیجہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ ملک کے تیرہ حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردئیے تاہم پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔
لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ اور ہری پور میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاریرہی، اس دوران شہریوں اپنے پسندیدہ امیدواروں کے نام اور نشان پر مہر لگائی۔ سماء کو غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے۔ ضابطہ اخلاق کی پاسداری،سماء انتخابی نتائج شام 6بجے نشر کرے گا۔



