نرگس فخری کو شوہر ٹونی بیگ کی جانب سے 10 کروڑ کی لگژری کار کا برتھ ڈے گفٹ

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ نرگس فخری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں اور اس بار وجہ بنا ان کا مہنگا ترین برتھ ڈے گفٹ جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔
46 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر ٹونی بیگ کی جانب سے ملنے والی اپنی نئی نیلے رنگ کی لگژری کار کی تصاویر شیئر کیں جو ایک بڑے سرخ ربن میں لپٹی ہوئی تھی۔ اس گاڑی کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔
اگرچہ نرگس کی سالگرہ اکتوبر میں تھی مگر انہوں نے یہ تحفہ نومبر میں سامنے لاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اگلے سال 2026 کا برتھ ڈے گفٹ کیا ہوگا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نرگس نے اپنی گاڑی کی وہ تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں ان کی رولز روئس ان کے شوہر کی رولز روئس کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے۔ پوسٹ سامنے آتے ہی شوبز ستاروں نے تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
پروڈیوسر ایکتا کپور نے لکھا کہ ٹونی بھائی بہترین ہیں، جبکہ ہدایتکار ترن منسکانی نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹونی، نرگس کو چھوڑو، میری سالگرہ بھی آنے والی ہے۔
خیال رہے کہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ رواں سال اس وقت خبروں میں آئے تھے جب یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ دونوں نے لاس اینجلس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں سادگی سے شادی کر لی ہے۔ اگرچہ جوڑے نے باضابطہ اعلان نہیں کیا، مگر فرح خان کے ایک انٹرویو میں نرگس کو ٹونی کی بیوی کہہ دینے کے بعد یہ چہ مگوئیاں مزید بڑھ گئی تھیں۔
ٹونی بیگ کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور وہ کاروباری دنیا کی معروف شخصیت ہیں۔ وہ ڈائیوز گروپ کے چیئرمین ہیں اور آسٹریلیا کی وکٹوریہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کر چکے ہیں۔ انہوں نے 2006 میں کاروبار کا آغاز کیا اور وقت کے ساتھ اسے عالمی سطح پر پھیلا دیا۔ ان کی کمپنیوں میں الینک، ایٹ ہیلتھ اور اویسس اپیرل شامل ہیں۔
دوسری جانب نرگس فخری حال ہی میں ملپ زاوری کی فلم مستی 4 میں نظر آئیں، اس سے قبل وہ ہاؤس فل 5 کی کاسٹ کا بھی حصہ بنی تھیں۔



