امریکا میں خطرناک برڈ فلو کا پہلا انسانی کیس،مریض دم توڑ گیا

واشنگٹن (رائٹرز/مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست واشنگٹن میں H5N5 ایویئن انفلوئنزا سے متاثرہ ایک مریض انتقال کر گیا۔ ریاستی محکمہ صحت کے مطابق یہ دنیا بھر میں اس وائرس کے اس مخصوص ویریئنٹ سے انسانی سطح پر سامنے آنے والا پہلا تصدیق شدہ کیس ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا فرد گریس ہاربر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والا ضعیف العمر شہری تھا، جو پہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ مریض کے گھر میں پالے ہوئے مختلف اقسام کے گھریلو پرندوں کا ایک چھوٹا فارم بھی موجود تھا۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیمار یا مردہ پرندوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں اور کسی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طبی رابطہ کریں۔

مزید خبریں

Back to top button