پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار پولش خاتون نے اسلام قبول کرنے کےبعد نکاح کرلیا

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی نوجوان کی محبت میں پولینڈ کی خاتون شادی کے لیے سرگودھا پہنچ گئی، پولینڈ کی خاتون نے فیملی کورٹ میں نوجوان مطیع اللہ سے شادی کرلی،خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا نام مریم رکھ لیا۔

سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقہ منظور حیات کے  رہائشی مطیع اللہ نامی نوجوان کے مطابق پولینڈ کی رہائشی خاتون مانگورزانا کی اس سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی اور دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی ۔

مانگورزانا گزشتہ دنوں پاکستان پہنچی اور اس  نے بھلوال کی فیملی کورٹ کے جج ثمر حیات  کی عدالت میں مطیع اللہ سے شادی  بھی کرلی۔

اس سے قبل غیر ملکی خاتون نے جامع مسجد حامد شاہ میں معروف عالم دین قاضی نگاہ مصطفٰی چشتی کے ہاتھوں اسلام قبول کرکے اپنا اسلامی نام مریم رکھ لیا۔

مریم کا کہنا ہےکہ  اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہوں اور اسلام قبول کیا ہے، اپنے خاوند کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں،  مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، شادی اور اسلام قبول کرنا سب میری ذاتی خواہش اور مرضی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button