پاکستانی جوڑی نے بھارت کو سنوکر کے میدان میں بھی ہرادیا

عمان(جانو ڈاٹ پی کے )پاکستانی جوڑی نے بھارت کو سنوکر کے میدان میں بھی ہرادیا۔آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان سنوکر ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کوتین ایک سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد آصف اور اسجد اقبال شامل ہیں۔عمان میں جاری ایونٹ میں 19 ممالک کی ٹیمیں ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستان کا فائنل میں ہانگ کانگ کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔



