ٹرمپ نے بھارت کو پچھاڑ دیا،مودی سرکار گھٹنوں کے بل جاگری،آزاد خارجہ پالیسی کے دعوے ہواہوگئے

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)ٹرمپ نے بھارت کو پچھاڑ دیا،مودی سرکار گھٹنوں کے بل جاگری۔آزاد خارجہ پالیسی کے بھارتی دعوے ہواہوگئے۔

روس سے تیل خریدنے پالیسی پر مودی حکومت نے یو ٹرن لے لیا، امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنیوں کا 10 سالہ تیل معاہدہ امریکی پابندیوں کے سامنے بے معنی ہو گیا، مودی کے قریبی ارب پتی تاجر دوست مکیش امبانی نے بھی امریکی حکم مان کر روسی تیل خریدنا چھوڑ دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق روسی تیل کی خریداری رکنے کے بعد ریلائنس کو مشرق وسطیٰ اور ممکنہ طور پر امریکا سے مہنگا تیل خریدنا پڑے گا۔

مزید خبریں

Back to top button