سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز،سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے129رنزکا ہدف دیدیا

راولپنڈی(جانو ڈاٹ پی کے)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز  میں سری لنکا نے پاکستان کو  جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکاکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز  بناسکی۔سری لنکا کی جانب سے جینتھ لیاناگے 41 رنز  بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوشل پریرا نے 25  اور کامل مشرا  نے 22  رنز  بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز  نے تین کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد  نے ایک ایک  وکٹ حاصل کی۔سری لنکا کو  اپنے پہلے میچ  زمبابوے کے ہاتھوں 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ  پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button