آمدنی کروڑوں اور ٹیکس صفر
سالانہ کروڑوں کمانے والی بیوٹی کلینکس کی بڑی تعداد ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)آمدنی کروڑوں اور ٹیکس صفرہوگیا۔
پنجاب میں سالانہ کروڑوں کمانے والی بیوٹی کلینکس کی بڑی تعداد ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں بیوٹی کلینکس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سروے ٹیموں کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تمام ڈویژنل کمشنرز کو دسمبر تک سروے اور رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔



