ٓآسڑیلوی بولرز نے انگلش ٹیم کی درگت بنادی،پرتھ ٹیسٹ میں کینگروز کی شاندار فتح

پرتھ(جانو ڈاٹ پی کے)آسٹریلیا نےپرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی،5میچز کی سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو0-1کی برتری حاصل ہوگئی۔

ایشزسیریز کے پہلے میچ میں205رنز کا ہدف آسٹریلوی ٹیم نے باآسانی2وکٹ پر حاصل کرلیا۔پرتھ کی بولرز فرینڈلی پچ پر5دن کا ٹیسٹ 2دن میں ختم ہوگیا۔

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 69گیندوں پر شاندار سنچری بنائی۔ ٹریوس ہیڈ نے 123رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ آسٹریلوی فاسٹ بولرمچل اسٹارک کے میچ میں 10 شکار کیے۔

انگلش ٹیم پہلی اننگزمیں172رنز،آسٹریلوی ٹیم 132رنز بناسکی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں164رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button